12 مئی 2007 کو معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کی آمد پر کراچی میں 50 سے زائد شہری قتل کیے گئے تھے، 7 مقدمات درج ہوئے، ایک کا فیصلہ ہوا، 6 اب بھی زیر سماعت ہیں۔
ٹرائل کورٹ نےموٹرسائیکل پر سوار ماں بیٹے کو روندنے والے ڈرائیور کو ورثا کی جانب سے معاف کرنے پر بری کردیا تھا اور سندھ حکومت کو ورثا کو معاوضہ دینے کا حکم دیاتھا، ہائیکورٹ نے فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے، روٹس کی عارضی بندش کا فیصلہ ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی اپنی حفاظت کی خاطر کیا جاتا ہے، ترجمان پی آئی اے
لیزر لائٹس کا استعمال پرواز کی حفاظت کے لیے سنگین خطرات کا سبب بن سکتا ہے اور سنگین صورتوں میں طیارے کا ترتیبی کنٹرول کھونے کا سبب بن سکتی ہے، کمشنر کراچی
چیف سیکریٹری نے تاریخی عمارت مسمار کرنے پر ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر ساؤتھ اشفاق حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ آغا کاشف، اور جائیداد کی مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔
28 ڈمپرز، 82 آئل ٹینکرز، 214 بسوں اور 214 چھوٹے ٹرکوں میں بھی ٹریکر لگادیے گئے، 31 ہزار موٹر سائیکلیں، 515 چھوٹی بڑی گاڑیاں ضبط کی جاچکی ہیں، وزیراعلیٰ کو بریفنگ
شہر بھر سے جمع کیے گئے چائے کی پتی کے 100 فیصد اور دودھ کے 90 فیصد نمونے ملاوٹ زدہ اور کیمیکل و اضافی رنگوں سے آلودہ پائے گئے، ضلع ملیر میں سب سے زیادہ ملاوٹ پائی گئی، حکام
اندرون سندھ آندھی، گرج چمک، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے بجلی کے کھمبوں، درختوں، گاڑیوں اور سولر پینلز کے ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات
سیشن کورٹ کے جج عبدالحفیظ لاشاری نے پولیس کا جواب مسترد کر دیا، قانون کے طلبہ پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا تھا، جس کی تعمیل نہیں ہوسکی، کراچی بار کی مذمت
مرمت مکمل ہونے کے بعد کل اپ اور ڈاؤن اسٹریم کو بتدریج کھولا جائے گا، کراچی کوپانی کی فراہمی کل دن 12 بجے شروع ہوجائے گی، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز آئندہ دودھ کی قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں اور اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی جمع کروائیں، کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل
جنوبی ایشیا پاکستان پورٹ پر گدھے کی کھالوں سے بھرا کنٹینر گرین چینل سے کلینئر ہونے کے بعد پکڑا گیا، 8 کروڑ روپے مالیت کی کھالیں چمڑے کی مصنوعات کے نام پر اسمگل کی جارہی تھیں، ترجمان کسٹم
'برڈ فینسرز لنگز' سے زیادہ تر خواتین متاثر ہورہی ہیں، کبوتر کے پروں اور فضلے کے ذرات سانس کی نالی میں جمع ہو جاتے ہیں اور الرجی اور پھیپھڑوں کی سوجن کا باعث بنتے ہیں، ماہر امراض تنفس
حادثہ منگل کی شب بھینس کالونی میں پیش آیا، موٹرسائیکل سوار تیسرا شخص ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرار ہوگیا، ٹرک ضبط کرلیا ہے، پولیس
جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی کالی ویگو میں ملزمان شہریوں کو اغوا کے بعد اسٹیل ٹاؤن لے جاکر تاوان لیکر رہا کرتے تھے، حال ہی میں 4 وارداتیں بھی کیں، اصلی سی ٹی ڈی نے پکڑ لیا۔