• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 5:08pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:49pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:58pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 5:08pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:49pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:58pm

سونے کی قیمتوں میں یکدم 10 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ہوگئی

شائع May 12, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں یکدم 10 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورت کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 10 ہزار 400 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 8 ہزار 917 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 87 روپے گر کر 2 لاکھ 67 ہزار 693 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے تنزلی سے 3 ہزار 400 روپے رہی جبکہ 10 گرام چاندی کے نرخ 15 روپے گر کر 2 ہزار 914 روپے ریکارڈ کیے گئے۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 104 ڈالر گر کر 3 ہزار 221 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

کارٹون

کارٹون : 15 مئی 2025
کارٹون : 14 مئی 2025
OSZAR »