فوجی ترجمان نے صبح 4 بجے کے قریب ہنگامی پریس کانفرنس میں تازہ ترین صورتحال میں نقصان کا تخمینہ فراہم کیا، جس میں انہوں نے 8 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع دی۔
پاک فضائیہ نے اپنے پڑوسی ملک کی طرف سے پنجاب میں سیالکوٹ اور بہاولپور کے ساتھ ساتھ آزاد جموں و کشمیر سمیت چھ مقامات پر رات گئے حملوں کے جواب میں 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ہے۔
فوجی تصادم کی اطلاعات سامنے آنے کے فوراً بعد، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے بھارت نے اپنی فضائی حدود کے اندر سے کیے تھے۔
فوجی ترجمان نے صبح 4 بجے کے قریب ہنگامی پریس کانفرنس میں تازہ ترین صورتحال میں نقصان کا تخمینہ فراہم کیا، جس میں انہوں نے 8 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع دی۔
7 مئی کو مظفر آباد میں بھارتی حملے کے بعد بلال مسجد کا ایک تباہ شدہ حصہ دیکھا جا سکتا ہے — فوٹو: رائٹرز
لوگ 7 مئی کو مریدکے میں بھارتی حملے کے بعد سرکاری صحت اور تعلیمی کمپلیکس کی تباہ شدہ عمارت دیکھ رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
مریدکے میں بھارتی حملے کے بعد سرکاری صحت و تعلیمی کمپلیکس کی تباہ شدہ عمارت کے قریب سیکیورٹی اہلکار چل رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
مریدکے میں بھارتی حملوں کے بعد سرکاری صحت اور تعلیمی کمپلیکس کی تباہ شدہ عمارت نظر آرہی ہے — فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہونے کے بعد مسافر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر انتظار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہونے کے بعد مسافر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
7 مئی کو مظفر آباد میں بھارتی حملے کا نشانہ بننے کے بعد ایک میڈیا پرسن بلال مسجد کی فلم بنا رہا ہے — فوٹو: رائٹرز
بہاولپور سے 7 کلومیٹر دور احمد پور شرقیہ میں بھارتی حملے کے بعد فوجیوں نے سڑک کو گھیرے میں لے رکھا ہے — فوٹو: اے ایف پی
مظفرآباد میں بھارتی حملے کے بعد بلال مسجد کے سامنے سیکیورٹی فورس کے اہلکار پہرہ دے رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
سیکیورٹی اہلکاروں نے 7 مئی کو مظفر آباد میں حملے کی جگہ کے قریب ایک گلی کو گھیرے میں لے رکھا ہے — فوٹو: اے ایف پی